ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ گلگت بلتستان ڈاکٹر سلیم الدین نے ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ آپریشنز ہسپتالز سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز اور ڈائریکٹر ہیلتھ گلگت ریژن ڈاکٹر عبدالسلام کے ہمراہ شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کا تفصیلی دورہ کیا
January 30, 2026شہید سیف الرحمن ہسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیوز پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا
شہید سیف الرحمن ہسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیوز پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا
شہید سیف الرحمن ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افضل سراج نے ہسپتال کے احاطے میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال ایک حساس اور پیشہ ورانہ ماحول کا حامل ادارہ ہے جہاں مریضوں کی رازداری اور وقار کو ہر صورت برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈاکٹر افضل سراج نے عملے اور عوام سے ہدایت کی کہ ہسپتال کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

