شہید سیف الرحمن ہسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیوز پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا
April 9, 2026Press Release
September 19, 2026شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی اگست 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی اگست 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری
گلگت: شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال/مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کمپلیکس گلگت کی اگست 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ماہ ہسپتال میں مجموعی طور پر 14,970 آؤٹ ڈور (OPD) جبکہ 8,116 اِن ڈور مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
ترجمان شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق اگست کے دوران ہسپتال میں مختلف شعبہ جات میں مجموعی طور پر 486 بڑے اور 567 چھوٹے آپریشنز کیے گئے، جبکہ 143 سیزیرین آپریشنز بھی انجام دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق گائنی کے 19 پیچیدہ آپریشنز، جن میں TAH، Vaginal Hysterectomies اور Laparotomies شامل ہیں، کے علاوہ 18 لیپروسکوپک، 4 تھوریسک، 3 پیڈیاٹرک، 12 نیورو سرجری، 35 آرتھوپیڈک و اسپائن، 6 یورولوجی/گردوں اور 7 میگزیلوفیشل سرجریز انجام دی گئیں۔
اسی طرح ہسپتال میں 280 نارمل ڈیلیوریز ہوئیں، جبکہ آنکھوں کے شعبے میں 46 آپریشنز کیے گئے، جن میں 18 جنرل اینستھیزیا (G.A) اور 27 سفید موتیے کے آپریشنز شامل ہیں۔ ای این ٹی کے 8 آپریشنز بھی کیے گئے۔
ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست میں 2,286 ایمرجنسی کیسز، 2,832 ای سی جی، 255 ڈائیلاسز، 1,419 ڈینٹل کیسز، 10 اینڈوسکوپی، 1,779 الٹراساؤنڈ، 3,464 ایکسرے اور 18,558 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔
ہسپتال کے NICU میں 265 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ 5 مریضوں کو وینٹیلیٹر سپورٹ دی گئی۔ اسی دوران 169 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کیسز بھی ہسپتال لائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 1,380 مریضوں نے نیوٹریشن پروگرام سے استفادہ کیا، جبکہ 391 مریض بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستفید ہوئے۔ خسرہ کے 312 مریضوں کا بھی علاج کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اگست کے دوران 76 مریضوں کو بہتر یا مزید علاج کے لیے ملک کے دیگر شہروں میں ریفر کیا گیا، جبکہ ہسپتال میں 31 اموات رپورٹ ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت گلگت بلتستان کا مرکزی تدریسی و علاج گاہ ہونے کے ناطے صوبے کے مختلف اضلاع سمیت ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کو معیاری، بروقت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ ہسپتال کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مسلسل مصروفِ عمل ہے۔
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت — عوام کی صحت، ہماری اولین ترجیح۔
ترجمان۔ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت
#SSGTH #MonthlyPerformanceReport #August2026 #HealthcareGB #Gilgit #HospitalPerformance #HealthServices #GilgitBaltistan

