Press Release
September 19, 2026سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کو ویل چیئرز فراہم کی گئی ہیں
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کو ویل چیئرز فراہم کی گئی ہیں، جو ڈائیلیسز ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف وارڈز میں تقسیم کی گئی ہیں ۔
جو مریضوں کی سہولت اور بہتر نگہداشت کے لیے ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرمان اللہ اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ذمہ داران سے وہیل چیئرز وصول کر رہے ہیں۔
ان وہیل چیئرز کی فراہمی سے ہسپتال آنے والے مریضوں، بالخصوص معذور، ضعیف العمر اور چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا کرنے والے افراد کو آمدورفت میں آسانی میسر آئے گی۔
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی انتظامیہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی اس قابلِ قدر معاونت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ ایسے فلاحی اقدامات صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آپ کا تعاون، مریضوں کے لیے آسانی اور انسانیت کی خدمت کا ذریعہ ہے۔

