
SSGTH logo
July 21, 2024شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔
ترجمان شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کاشف حنیف کے اعلامیے کے مطابق سال 2025 کے دوران گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے 190424 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 190424 آؤٹ ڈور اور 66688 اِن ڈور مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔
اِن ڈور مریضوں میں مختلف امراض کے مریض شامل تھے جن میں 1284 ڈائیلاسز، 192 وینٹی لیٹر، 337ای ٹی ٹی، 1801 ایکوگرافی، 17360 ای سی جی اور دیگر جدید طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
سال 2025 کے دوران ہسپتال میں مجموعی طور پر 4730 بڑے آپریشن کیے گئے جن میں
2865 جنرل سرجریز،
1235 گائنی کے بڑے آپریشن
90 گائنی کے چھوٹے آپریشن
1159 سی سیکشن،
ہیسٹریکٹومی 52
لیپراٹومی 18
کینسر سرجریز 3
3 فِسٹولا ریپئر،
90 ڈی اینڈ سی و ایم وی اے،
725 آنکھوں کے آپریشن،
603 آنکھوں کے لیزر پروسیجرز،
568 آنکھوں کے ڈائیگنوسٹک پروسیجرز شامل ہیں۔
اسی طرح آرتھوپیڈک و اسپائن سرجری کے 385، پیشاب کی نالی و گردوں کے 48، نیورو سرجری کے 146، ای این ٹی کے 76 اور میگزیلوفیشل کے 71 آپریشنز بھی کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق سال 2025 کے دوران 2630 نارمل ڈیلیوریز اور 1159 خواتین کے سی سیکشن بھی کامیابی سے انجام دیے گئے۔
ہسپتال میں 14373 دانتوں کے کیسز، 146 نیورو سرجری، 76 ای این ٹی آپریشنز، 33316 الٹراساؤنڈ، 37897 ایکسرے، 223320 لیبارٹری ٹیسٹ، 1655 این آئی سی یو، 1089 پی آئ سی یو ، 209 وینٹی لیٹر اور 860 نیوٹریشن پروگرام کے تحت مریضوں سمیت ہزاروں مریضوں کا علاج کیا گیا، جن میں بڑی تعداد میں مریض صحتیاب ہوئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال صوبائی ہیڈ کوارٹر میں واقع ہونے اور گلگت بلتستان کا بڑا سرکاری ہسپتال ہونے کی وجہ سے دیگر اضلاع اور ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بھی طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال اور مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کمپلیکس گلگت میں عوام کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات دی جا رہی ہیں جبکہ ڈاکٹروں کے لیے ایف سی پی ایس ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس شاندار کارکردگی کا سہرا ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور الائیڈ اسٹاف کو جاتا ہے۔
ترجمان نے مریضوں اور عوام الناس کا ہسپتال پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
ترجمان
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت

1 Comment
Hi, this is a comment.
To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.
Commenter avatars come from Gravatar.